حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان میں عالمی کورونا وباء کی تباہ کاریاں شدت اختیار کرگئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوؤں کے مذہبی کنب کے میلے میں عوامی بڑی تعداد کی شرکت اور ایس اوپیز کی مکمل خلاف ورزی کے نتیجے میں ہندوستان میں کورونا بے قابو ہوچکاہے ۔
ہندوستان میں کورونا سے ہزاروں افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں متاثر ہیں، کورونا سے ہندوستان کے ہندو اکثریتی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ایسی بھیانک صورت حال میں ہندوستان میں رہائش پزیر شیعیان حیدرکرارؑ اور مجلس علمائے ہند کے سربراہ مولانا سید کلب جواد نقوی آگے بڑھ کر اہم فیصلہ لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق،مولانا سید کلب جواد نقوی نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں قائم تمام امام بارگاہوں کو کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کردیا جائے گاجبکہ امام بارگاہوں کی ٹرسٹ کو ملنے والی امداد اور عطیات کورونا متاثرین کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائے گی ۔